صحت

ناک میں اسپرے سے کورونا وائرس کا علاج

ناک میں اسپرے سے کورونا وائرس کا علاج

ناک میں اسپرے کے ذریعے کورونا وائرس کا علاج دریافت کر لیا گیا۔ لاہور میں واقع یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز برطانوی اداروں کے اشتراک سے اس کا کلینکل ٹرائل کرے گی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان کے مطابق ٹرائل کے آغاز کے لیے برطانوی سائنسدان ڈاکٹر آئزک جان لاہور پہنچ گئے۔ برطانوی سائنسدان کی جانب سے کورونا کے علاج کے لیے نیزل اسپرے کی افادیت کو جانچا جائے گا۔ نیزل اسپرے کا ٹرائل لاہور جنرل اسپتال کے اشتراک سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ہو گا۔ فیز ٹو بی کلینکل ٹرائل میں 80 رضا کاروں کو شامل کیا جائے گا، پاکستانی ریسرچ ٹیم کی قیادت پروفیسر احسن وحید اور پروفیسر ثاقب محمود کریں گے۔ نیزل اسپرے پودوں سے کشید کردہ ایک قدرتی پراڈکٹ ہے، جس کا 10 سال سے یورپی اور شمالی امریکا میں بطور اینٹی وائرل اسپرے استعمال ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے