اسلام آباد: عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے۔ پاکستان میں شام 7 بجے انٹرنیٹ سروس میں تعطل آیا جس کے بعد استعمال کنندگان کو مختلف ویب سائٹس اور برازنگ میں پریشانی کا سامنا رہا۔ صارفین نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی مختلف سائٹس پر بھی شکایات کیں۔ اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب ابوطالب اور ظفرانہ کے مقام پر زیر زمین زمین سب مرین کیبل (ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای فائیور) میں خرابی آئی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق سروس متاثر ہونے کے بعد متبادل انٹرنیٹ کا بندوبست کرلیا گیا ہے جس کے بعد سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کیوجہ سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر
- by web desk
- نومبر 30, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1137 Views
- 2 سال ago