کھیل

اے بی ڈی ویلیئرز میرے آئیڈیل پلیئر ہیں بابر اعظم

اے بی ڈی ویلیئرز میرے آئیڈیل پلیئر ہیں بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز میرے آئیڈیل پلیئر ہیں، ٹی وی پر دیکھ کر ان کے جیسے شارٹس کھیلنے کی پریکٹس کرتا تھا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سابق انگلش کپتان ناصر حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ کی کوچنگ میں والد صاحب کا اہم کردار ہے، میرے والد نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ بابر نے بتایا کہ بچپن میں گراؤنڈ میں والد ہی لے کر جایا کرتے تھے، میری کرکٹ کی تربیت میں والد نے اہم کردار ادا کیا، وہ میری کارکردگی کو مانیٹر کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں انڈر 19 کھیلنے کے بعد یقین تھا کہ پاکستان ٹیم میں جگہ بنا لوں گا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز کے لیے پرجوش ہیں، انگلش ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے