سا ئنس و ٹیکنالوجی

معدومیت کے خطرے سے دوچار نایاب چھوٹی چھپکلی کی آبادی میں اضافہ

معدومیت کے خطرے سے دوچار نایاب چھوٹی چھپکلی کی آبادی میں اضافہ

لندن: دنیا کی سب سے خوبصورت اور چھوٹی چھپکلی کو ایک عرصے سے بقا کے خطرات لاحق تھے تاہم اب ماحولیاتی تنظیموں اور مقامی آبادی کے تعاون سے ان کی آبادی بڑھ رہی ہے اور خطرات کم ہوئے ہیں۔ ۔ اس چھپکلی کو یونین آئی لینڈ گیکو کا نام دیا گیا ہے جس کی جسامت پیپر کلپ جتنی ہوتی ہے اور اس پر خوبصورت رنگ اور نقوش پائے جاتے ہیں۔ اب ماحولیاتی بقا کی تنظیموں نے سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنس کی مقامی آبادی کے ساتھ مل کر اسے بچانے کے کوشش کی ہے جس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ 2018 کے مقابلے میں اب چھپکلی کی آبادی دوگنا ہوچکی ہے۔ چھپکلی کا حیاتیاتی نام گوناٹوڈیس ڈوڈنی ہے جو 2005 میں سائنسی طور پر بیان کی گئی اور اس کے بعد گویا غیرقانونی اسمگلنگ میں اضافہ ہونے لگا کیونکہ یہ دیکھنے میں جواہرات کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ صرف تین سینٹی میٹر جسامت کے باوجود یہ بہت خوبصورت لگتا ہے اور لوگ انہیں مہنگے داموں پالتو بنانے کیلیے خریدتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے