پاکستان

کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ گارڈ زخمی

کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ گارڈ زخمی

کابل: افغان دارالحکومت میں پاکستانی ناظم الامور پر مسلح شخص نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔ انجی ٹی وی چینل و وزارت خارجہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب ناظم الامور چہل قدمی کررہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ کے سینے میں تین گولیاں لگیں جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جمعہ کے روز پاکستانی سفارتخانے میں تعطیل کی وجہ سے باعث رش نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے