لاہور: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران کواندازہ ہے ملک مزید عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ شیخ رشید احمد نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سے آدھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی، انہیں بھی اندازہ ہیکہ ملک مزیدسیاسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن2مہینیپہلیہوں بعدمیں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ہے،الیکشن ناگزیر ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے، سیاسی و معاشی استحکام قومی سلامتی کا ضامن ہے۔