تازہ ترین

سپریم کورٹ ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج تین ملزمان نامزد

سپریم کورٹ ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج تین ملزمان نامزد

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر ارشد شریف قتل کیس کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں ارشد شریف کی ایف آئی آر میں تین افراد کو ملزم بنایا گیا ہے جن کے نام وقار احمد ولد افضل احمد، خرم احمد ولد افضال احمد، طارق احمد وصی ولد محمد وصی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کراچی کے رہائشی ہیں جن میں سے دو وقار اور خرم سگے بھائی ہیں جو کینیا میں مقیم ہیں۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ آج ہی درج کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ عدالت عظمی نے سیکرٹری داخلہ کو آج ہی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے اب تک کی پیش رفت رپورٹ کل طلب کرلی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے معاملے کا از خود نوٹس لیے جانے کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے