کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ اگر انہوں نے وائٹننگ انجیکشن لگوائے ہوتے تو بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتیں۔نجی ٹی وی چینل کو دیئے انٹرویو میں میزبان نے صبور علی سے ان کی شوہر علی انصاری کے ہمراہ رنگ گورا کرنے کے انجیکشن سے متعلق وائرل ہونے والی سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے سوال کیا کہ کیا وہ وائٹننگ انجیکشن لگواتی ہیں؟ جس پر صبور نے واضح کیا سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر وائٹننگ کے بجائے وٹامن کے انجیکشنز کی تھی کیوں کہ ہم اتنا کام کرتے ہیں ہماری جلد خراب ہوجاتی ہے ہمیں مستقل کام کرنا ہوتا ہے اس لئے وہ انجیکشن ہم نے انرجی کے لیے لگوائے تھے۔ صبور کا کہنا تھا کہ اگر میں نے وائٹننگ انجیکشن لگوائے ہوتے تو میں اب تک گوری ہو چکی ہوتی اور کئی چینلز پر بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتی لہذا ایسا کچھ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسی چیز ہے جو انسان کو گورا کر سکے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری میں گورے رنگ کو اہمیت دینے کے کلچر کے حوالے سے صبور کا کہنا تھا کہ یہ چیزیں کسی حد تک انڈسٹری میں موجود تھیں کیوں کہ مجھے بھی کئی ڈراموں میں شوٹ کو پریویو کرنے کے بعد ری شوٹ کروایا گیا اور کہا گیا کہ گوری بیس لگا کر سین دوبارہ شوٹ کروائیں۔ صبور علی نے بتایا کہ اس وقت تو ہم مان جاتے تھے لیکن اگر اب ایسا کہا جائے تو یہی جواب دیتے ہیں کہ ایسا ہی ہے آپ نے لینا ہے تو لیں ورنہ آپ کی مرضی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
صبورعلی رنگ گورا کرنے کیلئے کونسا انجیکشن لگواتی ہیں انٹرویو
- by web desk
- دسمبر 8, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1245 Views
- 2 سال ago