تازہ ترین

ارشد شریف ازخود نوٹس ملزمان کی پاکستان منتقلی زیر غور ہے دفتر خارجہ

ارشد شریف ازخود نوٹس ملزمان کی پاکستان منتقلی زیر غور ہے دفتر خارجہ

اسلام آباد: ارشد شریف ازخود نوٹس کیس میں وزارت خارجہ نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرادیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قتل کیس کے ملزمان کی پاکستان منتقلی پر غور کیا جا رہا ہے۔ عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کینیا و متحدہ عرب امارات میں اتھارٹیز سے کیس کی تفتیش و شواہد کے حصول سمیت پاکستانی مشن سے بھی مسلسل رابطے میں ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے بھی کینیا کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے تفتیش میں معاونت کی درخواست کی۔ کینیا کی اتھارٹیز کے ساتھ روابط کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ پاکستان میں کینیا ہائی کمیشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شواہد جمع کرنے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔ کینیا ہائی کمیشن جلد حتمی نتائج پاکستان کے ساتھ شیئر کرے گا۔ تحریری جواب میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ دفتر خارجہ تفتیش کو آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی اداروں سے معاونت کے لیے طریقہ کار کا جائزہ لے رہا ہے۔ دفتر خارجہ کینیا اور متحدہ عرب امارات سے دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔ دفتر خارجہ کینیا کے حکام کے سامنے معاملہ اٹھانے کے لیے خصوصی وفد بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے