صحت

پاکستان 1 اور کورونا مریض جان کی بازی ہار گیا

پاکستان 1 اور کورونا مریض جان کی بازی ہار گیا

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا میں مبتلا 1 اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں مزید صرف 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 25 کی حالت تشویش ناک ہے۔ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 635 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 424 ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے