انٹرٹینمنٹ

شئے گِل اسپاٹی فائے کی مہم ایکوئل پاکستان کیلئے ایمبیسیڈر منتخب

شئے گِل اسپاٹی فائے کی مہم ایکوئل پاکستان کیلئے ایمبیسیڈر منتخب

پاکستان میوزک انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی گلوکارہ شئے گِل آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے کی مہم ایکوئل پاکستان کے لیے ایمبیسیڈر بن گئی ہیں۔ شئے گِل نے کوک اسٹوڈیو کے گانے پسوڑی میں گلوکار علی سیٹھی کے ہمراہ اپنی آواز کا جادو جگایا جسے دنیا بھر میں موجود موسیقی کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔ گلوکارہ کا انتخاب اسپاٹی فائی کی اس مہم کے لیے بطورایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ منتخب ہوئی ہیں۔ شئے گِل، اپنی گلوکاری کی مہارت سے عالمی سطح پر پاکستان کی خواتین کرئیٹرزکی نمائندگی کر رہی ہیں۔ دنیا کی سب سے مشہور اسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے