تازہ ترین

ڈیلی میل معافی ہماری بیگناہی کا ثبوت عمران کا سر شرم سے جھکنا چاہیے نوازشریف

ڈیلی میل معافی ہماری بیگناہی کا ثبوت عمران کا سر شرم سے جھکنا چاہیے نوازشریف

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی معافی پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہماری بے گناہی کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے ایما پر شہزاد اکبر نے جو شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے اس پر برطانیہ کے سب سے بڑے اخبار ڈیلی میل نے عدم ثبوت کی بنا پر معافی مانگ لی ہے، اللہ پاک نے شہباز شریف اور شریف خاندان کو سرخرو کیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ منی لانڈرنگ ، کرپشن ، کمیشن ، کک بیکس فنڈز اور آفس کے غلط استعمال کے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، ان الزامات کی نیشنل کرائم ایجنسی پہلے ہی تحقیقات کر کے شہباز شریف کو کلین چٹ دے چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کی معافی کے بعد عمران خان ، ان کی پارٹی اور شہزاد اکبر کو اپنا سر شرم سے جھکا لینا چاہیے، یہ لوگ ملک سے باہر ملک کی بدنامی کا سبب بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے