پاکستان

قومی اسمبلی میں ریکوڈک منصوبے سے متعلق غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا بل منظور

قومی اسمبلی میں ریکوڈک منصوبے سے متعلق غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا بل منظور

اسلام آباد: سنیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی ریکوڈک منصوبے سے متعلق غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کا بل منظور کر لیا۔ قومی اسمبلی اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔ بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل، جے یو آئی کے وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع اور بلوچستان عوامی پارٹی کے خلاد مگسی نے مخالفت کی۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کو مال غنیمت کا حصہ سمجھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل کی وجہ سے ہمارے نوجوان اٹھائے جا رہے ہیں، سی پیک کے نام پر بلوچستان میں کچھ نہ ہو سکا، قانون سازی کے حوالے سے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اراکین کو اعتماد میں لیا جاتا، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے 19 ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اختر مینگل نے کہا کہ آپ صوبوں کے نام ختم کردیں ون یونٹ بنا دیں، بلوچستان پہلے آگ میں جھلس رہا ہے، اس قسم کی قانون سازی سے آپ بلوچستان کے لوگوں کو خوش نہیں کرسکتے، کہہ چکا ہوں ہمارے پاس واپسی کا راستہ نہیں ہوگا، مخالفت کرنے پر وزیر قانون نے یقین دلایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بل میں اتحادیوں کی مشاورت سے ترامیم لائی جائیں گی بعد ازاں بل کو منظور کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے