ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل تیزابیت اور اپھار کی شکایت رہنا معمولی بات نہیں ہے، معدے کا اکثر تیزابیت یا اپھار کا شکار رہنا مختلف امراض کی علامات میں سے چند علامات ہیں۔ غذائی، ماہرین پیٹ کے امراض کے مطابق تیزابیت اور اپھار جیسی شکایات پر جلد ہی تلی ہوئی اور چکنائی والی غذاں سے پرہیز کرنا شروع کر دیں اور کسی اچھے معالج سے رابطہ کریں، ان علامات کی تا دیر موجودگی کسی بڑی بیماری کو جنم دے سکتی ہیں۔ ماہرین کا بتانا ہے کہ تیزابیت سینے میں جلن اور معدے میں مدھم درد کے احساس جبکہ اپھار پیٹ کے پھولنے کے ساتھ پیٹ میں ہوا بھرنے جیسے احساس کو کہتے ہیں۔ اِن دونوں شکایات کا بار بار محسوس ہونا معدے کے کینسر یا پھر معدے میں زخموں کی وجہ ہو سکتی ہے جسے عام فہم زبان میں ایسڈ ریفلکس (Acid reflux) بھی کہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزابیت تلی ہوئی مرغن اور مسالے والی غذاں سے ہوتی ہے، تیزابیت کی ایک وجہ معدے کا صحیح اور وقت پر کام نہ کرنا بھی ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب اپھار کی شکایت کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں جن میں کھانے کے بعد معدے میں گیس کا بن جانا یا غذا کا معدے میں صحیح سے ہضم نہ ہونا شامل ہے۔