تازہ ترین

وزیر خارجہ کی روس سے سستا تیل خریدنے کی تردید

وزیر خارجہ کی روس سے سستا تیل خریدنے کی تردید

نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روس سے سستا تیل خریدنے کی دو ٹوک انداز میں تردید کردی۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے روس سے تیل خریدا ہے اور نہ ہی اس کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں روسی تیل کو صاف کرنے کا نظام ہی موجود نہیں، جس کی وجہ سے ہم روسی تیل نہیں خرید سکتے۔ بھارت میں روسی تیل صاف کرنے کا نظام موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روس سے تیل نہیں گندم خرید رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مستقبل میں ہم کوشش کر سکتے ہیں کہ پاکستان میں روسی تیل صاف کرنے کا نظام لگا سکیں، لیکن فوری طور پر اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سستا تیل خریدنے سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کل کوئی بھی رعایتی نرخ پر تیل نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ سستا تیل خریدنے کی باتیں حقائق نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے