دنیا

ایلون مسک نے کئی نامور صحافیوں کے ٹوئٹر اکانٹس معطل کر دیئے

ایلون مسک نے کئی نامور صحافیوں کے ٹوئٹر اکانٹس معطل کر دیئے

نیویارک: ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے نامور غیر ملکی خبر رساں اداروں کے صحافیوں کے ٹوئٹر اکانٹس معطل کر دیئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خبر رساں ادارے سی این این، نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے کئی صحافیوں کے ٹوئٹر اکانٹس معطل کر دیئے گئے۔ ان صحافیوں کے ٹوئٹر اکانٹس کو ایلون مسک کی لوکیشن کے حوالے سے معلومات شائع کرنے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔ ایلون مسک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں صحافیوں کا نام لیے بغیر لکھا کہ صحافیوں پر وہی قوانین لاگو ہوتے ہیں جو دیگر لوگوں پر لاگو ہوتے ہیں، دن بھر مجھ پر تنقید کرنا بالکل ٹھیک ہے، لیکن میرے حقیقی مقام کو ڈوکس کرنا اور میرے خاندان کو خطرے میں ڈالنا ہرگز ٹھیک نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ذاتی معلومات کے اشتراک پر پابندی لگانے والے ٹوئٹر کے قواعد کا حوالہ ڈوکس یا ڈوکسنگ کہلاتا ہے۔ خیال رہے کہ نیویارک ٹائمز نے ٹوئٹر کی پابندیوں کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تمام صحافیوں کے اکانٹس جلد بحال کر دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے