تازہ ترین

اقتدار میں آیا تو جنرل (ر) باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں کروں گا عمران خان

اقتدار میں آیا تو جنرل (ر) باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں کروں گا عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ کے ساتھ جھگڑا میری ذات کا ہے یہ کہنا درست نہیں کہ اقتدار میں آکر باجوہ کے خلاف کارروائی کریں گے، جنرل عاصم منیر خود کہہ چکے ہیں کہ وہ نیوٹرل رہیں گے۔ یہ بات انہوں نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں ٹوٹنے کی صورت میں تین ماہ میں الیکشن کرانا نیوٹرل کا سب سے بڑا امتحان ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کے ساتھ جھگڑا میری ذات کا ہے، یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ اقتدار میں آکر باجوہ کے خلاف کارروائی کریں گے، جنرل عاصم منیر خود کہہ چکے ہیں کہ وہ نیوٹرل رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے