تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیےالیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف پیش ہوئے اور اسلام آباد کی یونین کونسلز میں اضافے کے حق میں دلائل دیے۔ اشتر اوصاف نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی میں اضافے کے باعث یوسیز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا، اس سے قبل یونین کونسلز کی تعداد 50 سے بڑھا کر 101 کی گئی تھی، اب یونین کونسلز کی تعداد بڑھا کر 125 کی گئی ہے۔ ممبر نثار درانی نے کہا کہ جون میں یونین کونسلز کی تعداد 101 کی گئی، 6 ماہ کے اندر اسلام آباد کی آبادی کیسے اتنی بڑھ گئی؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے