تجارت

5 ماہ میں2200 ارب روپے سُود ادائیگی اور دفاع پر خرچ

5 ماہ میں2200 ارب روپے سُود ادائیگی اور دفاع پر خرچ

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران بجٹ کی صرف دو مدوں یعنی قرضوں پر سود کی ادائیگی اور دفاع پر 2.2 ٹریلین (2200 ارب) روپے خرچ ہوگئے جو وفاقی حکومت کی کل خالص آمدنی سے بھی زیادہ ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال جولائی تا نومبر کے دوران وفاقی حکومت پر واجب الادا 50 ٹریلین(50,000 ارب) روپے کے قرضوں پر سود کی لاگت میں 83 فیصد کا تشویشناک اضافہ ہو وزارت خزانہ نے تقریبا 1.7 ٹریلین روپے قرضوں پر سود کی مد میں ادا کیے، یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں 763 ارب روپے یا 83 فیصد زائد ہے، اسی طرح ریٹائرڈ فوجیوں کی پنشن اور مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام کے اخراجات کو چھوڑ کر پانچ ماہ میں 517 ارب روپے دفاع پر خرچ کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے