کیو: شیرخوار بچوں کے تیزی سے چلتے ہاتھ پیر اور ان کا اچانک کروٹ لینا والدین کے لیے عموما پریشانی کا سبب ہوتا ہے لیکن ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے اس بات کا سراغ لگا لیا ہے کہ آخر بچے یہ حرکات کرتے کیوں ہیں۔ جاپانی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ حرکات بچوں کو مستقبل میں گھٹنے کے بل چلنے یا چیزیں تھامنے جیسے دیگر امور کے لیے تیار کرتی ہیں۔ جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل آکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یونیورسٹی آف ٹوکیو کے ماہرین نے 12 نومولد بچوں(جو 10 دن سے چھوٹے تھے) کے ساتھ 10 تین ماہ کے بچوں میں حرکت دیکھنے والے ٹریکر نصب کیے تاکہ ان کی بے ساختہ حرکات کی پیمائش کی جاسکے۔


