اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی نے) ڈیجیٹل قرض دینے کے لیے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔ ایس ای سی پی نے مس سیلینگ ، ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزی اور لائسنس یافتہ ڈیجیٹل لینڈنگ کمپنیوں کے زبردستی وصولی کے طریقوں سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کا نوٹس لیتے ہوئے عوامی مفادات کے تحفظ اور قرض لینے والوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کو یقینی بنانے کے لیے ہدایت کی ہیں۔ ایس ای سی پی کی جانب سے جاری سرکلر نمبر 15 کے ذریعے ڈیجیٹل قرضے دینے کے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق ڈیجیٹل چینلز/موبائل ایپلی کیشنز (ایپس) کے ذریعے قرض دینے والی نان بینکنگ فنانس کمپنیوں پر ہو گا۔