پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان سال نو کی آمد پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لئے دعا گو ہیں کہ انڈسٹری کو سنجے لیلا بھنسالی جیسا فلم ساز میسر آجائے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے سال نو کی آمد سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لئے دعا کی کہ رب کرے 2023 میں کوئی ایک آدھ بھنسالی بارڈر کے اس پار بھی جنم لے ورنہ ہم نے کبھی خواتین پر مبنی کامیاب اور ریکارڈ بزنس کرنے والی فلمیں نہیں بنانی۔ یہاں مرد حضرات کے مرکزی کرداروں پر مبنی کمرشل فلمز بنانے کا سلسلہ ہی جاری رہے گا۔
انٹرٹینمنٹ
رب کرے سنجے لیلا بھنسالی جیسا فلمساز پاکستان میں بھی پیدا ہوجائے امر خان
- by web desk
- دسمبر 30, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1491 Views
- 3 سال ago