بیجنگ: چین نے امریکا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے مقابلے پر ایشیا میں سب سے بڑی آپٹیکل ٹیلی اسکوپ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی کے اس منصوبے میں 2024 تک ایک ایسی زمینی ٹیلی اسکوپ تعمیر کی جائے گی جو 19.7 فِٹ تک پھیلی ہوئی ہوگی اور 2030 تک یہ وسعت بڑھ کر 26.2 فٹ ہوجائے گی۔ اس مشن کا ایکسپینڈنگ اپرچر سیگمینٹڈ ٹیلی اسکوپ (EAST) ہے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 19.7 فٹ بڑا ایک آئینہ بنایا جائے گا جو 18 شش پہلو آئینوں سے جڑ کر بنے گا۔ پیکنگ یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ ٹیلی اسکوپ چین کے آپٹیکل فلکیات کے مشاہدے کی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ کرے گا۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
چین کا جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے مقابلے پر ٹیلی اسکوپ بنانے کا منصوبہ
- by web desk
- دسمبر 30, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1487 Views
- 3 سال ago