کرک میں پائپ لائن سے تھیلوں میں گیس بھرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔ صوبائی حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے مطابق تھیلوں میں گیس بھرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ تھیلوں میں گیس بھرنا اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، تھیلوں میں گیس بھرنے والوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ گھروں میں قدرتی گیس کی عدم فراہمی کے سبب خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے ٹیری یونین کونسل کی عوام پلاسٹک کے تھیلوں میں گھر کی ضرورت کے لئے گیس بھر کر استعمال کرنے لگے۔ گھریلو صارفین کے مطابق ایک تھیلی سے دو وقت کا کھانا بن جاتا ہے، گیس کا مذکورہ طریقہ استعمال چلتے پھرتے بم سے کم نہیں۔