کراچی: سال 2022 میں انٹربینک میں ڈالر کی بہ نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طور پر 28.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں قدر 31.9 فیصد گھٹ گئی، ساتھ ہی پانڈ، یورو، درہم اور سعودی ریال کی اڑان بھی تیز رفتار رہی۔ کلینڈر سال 2022 کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 49.92 روپے کے اضافے سے سال کے اختتام پر 226.43 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 57 روپے کے اضافے سے 235.50 روپے پر بند ہوئی۔ سال 2022 کے دوران انٹربینک میں 7 فروری کو ڈالر کی کم سے کم سطح 174.47 روپے اور 28جولائی کو 239.94 روپے کی بلند سطح ریکارڈ کی گئی۔