تجارت

یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام آدمی کو سستی چیزوں کی فراہمی ختم

یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام آدمی کو سستی چیزوں کی فراہمی ختم

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی ہر شہری کو یکساں فراہمی ختم کردی گئی اور اب صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیساتھ رجسٹرڈ صارفین کو ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی،گھی اور آٹیکے نظرثانی شدہ نرخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے تحت عام افراد کے لیے گھی ، آٹا ، چینی کی قیمتیں بڑھا دی گئی۔ اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا اور عام شہریوں کے لیے گھی 75 روپے، چینی 19 روپے فی کلو اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 248 روپے مہنگا کردیا گیا۔ عام شہریوں کو چینی 89 روپے فی کلو ، گھی 375 ،آٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے میں ملے گا۔ دوسری جانب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام والوں کے لیے چینی 70 روپے فی کلو ہو گئی ، انہیں 10 کلو آٹا 400 روپے اور گھی 300 روپے میں ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے