سان فرانسسو: دلچسپ اور اختراعاتی ایجاد کرنے والی مشہور کمپنی ہاربرڈائنامکس نے اپنی نئی ایجاد پیش کردی ہے جو ایک طاقتور پاور بینک ہے اور ساتھ میں اس میں 1080 ریزولوشن کا کیمرہ نصب ہے جسے گھریلوحفاظت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس حیرت انگیز ایجاد کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاوربینک کی قوت 22000 ایم اے ایچ ہے اور آٹ پٹ 197 واٹ ہے۔ اس میں سانڈ ریکارڈر ہے اور نائٹ وژن کے ساتھ ہائی ریزولوشن ویڈیو کیمرہ ہے جو براہِ راست آپ کے فون پر ویڈیو اور آڈیو ریلیز کرسکتا ہے۔ اندرونی طور پر 64 جی بی کی لوکل اسٹوریج موجود ہے جبکہ سامنے ہلکی سی حرکت کو بھی نوٹ کرسکتا ہے۔ اتنے سارے خواص کے باوجود اس کا وزن بہت کم ہے اور ہاتھوں میں آسانی سے سماسکتا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
سپرکیم پاوربینک اور سیکیورٹی کیمرہ ایک ساتھ
- by web desk
- جنوری 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1379 Views
- 2 سال ago