پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے نئے سال کی آمد پر شیئر کی گئی انسٹا پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سال 2023 کے آغاز پر گزشتہ سال کو الوداع کہنے کے لیے اپنی کچھ سیلفیاں شیئر کی ہیں۔ انہوں نے سیلفیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاس 2022 کے لیے کوئی بہت طویل کیپشن نہیں ہے لیکن کچھ خوبصورت سیلفیاں ہیں۔ انہوں نے سب کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 2022 میں کچھ مواقعوں پر مجھے کافی مشکل وقت سے بھی گزرنا پڑا لیکن اب میں نے سب سلجھا لیا ہے۔ ثانیہ مزرا نے اپنی پوسٹ میں ایک ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ سچ کو برداشت نہیں کرسکتے۔
انٹرٹینمنٹ
کافی مشکل وقت سے گزری مگر اب میں نے سب سلجھا لیا ہے ثانیہ مرزا
- by web desk
- جنوری 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1385 Views
- 2 سال ago