اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران اعظم سواتی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا، جب کہ سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، جس میں اعظم سواتی کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان پیش ہوئے۔ اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز و دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی عدالت میں موجود تھے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی نے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر آج نہیں آئے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی ایکا کیس ہے، ان کی ضرورت نہیں۔ دوران سماعت اعظم سواتی کے بیٹے نے عدالت میں پیش ہو کر استدعا کی کہ میرے والد نے جیل سے خط لکھا ہے کہ کیس کسی اور بینچ کو بھیج دیں۔