تازہ ترین

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات پر سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ بلدیاتی انتخابات فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کی اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ اپیلوں میں سنگل بینچ کا 31 دسمبر کو اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت عالیہ نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ نے الیکشن کمیشن کی سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو نوٹس جاری کردیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے