اسلام آباد: ہائی کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا، جس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ قبل ازیں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد متنازع ٹوئٹ کیس میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو کیس کی سماعت میں اعظم سواتی کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان پیش ہوئے۔ اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز و دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی عدالت میں موجود تھے۔