واشنگٹن: دماغی اور نفسیاتی تکنیک مائںڈفلنیس کے غیرمعمولی فوائد سامنے آئے ہیں اور اب ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ اس سے تنا اور ڈپریشن کی دوا جیسے اثرات بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔ اس ضمن میں واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹان یونیورسٹی سے وابستہ ماہرِ نفسیات پروفیسر ایلزبتھ ہوگ نے ڈپریشن اور ذہنی تنا کیشکار سینکڑوں افراد کو بھرتی کیا اور انہیں مائنڈفل پر مبنی ذہنی تنا میں کمی (ایم بی ایس آر) ٹیسٹ سے گزارا۔ دوسری صورت میں انہیں لیکسا پرو نامی دوا لینی تھی جو ڈپریشن کم کرنے میں عالمی شہرت رکھتی ہے۔ ان میں سے 208 مریضوں نے آٹھ ہفتوں کا (مائنڈفلنیس)ٹیسٹ مکمل کیا اور اگلے 24 گھنٹے تک ماہرین نے ان کی دماغی و نفسیاتی کیفیت کا جائزہ لیا۔