اونٹاریو: جامعہ واٹرلو کے ماہرین نے وائی فائی استعمال کرتے ہوئے دیوار کے آرپار دیکھنے والا ایک نظام بنایا ہے اور اس پر لگائے جانے والے اضافی ہارڈویئر کی قیمت صرف 20 ڈالر ہے۔ اسے وائی پیپ (وائی تاکا جھانکی) کا نام دیا گیا ہے جسے جامعہ کے سائنسداں علی عابدی کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ وائی پیپ نامی ڈرون عمارتوں کے قریب جاتا ہے اور وہاں رہنے والوں کے وائی فائی نیٹ ورک استعمال کرکے فوری طور پر وائی فائی سے چلنے والے دیگر آلات کی شناخت کرسکتا ہے۔ وائی پیپ درحقیقت وائی فائی نیٹ ورک کی خامیوں اور کمزوریوں کی شناخت کرسکتا ہے جسے انہوں نے وائی پولائٹ کا نام دیا ہے۔ اگر عمارت کے اندر کا وائی فائی نظام پاس ورڈ سے بھی محفوظ ہو تب بھی اڑن آلہ اس سے رابطہ کرسکتا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
وائی فائی کے ذریعے دیوار کے پار دیکھنے کا کامیاب تجربہ
- by web desk
- جنوری 3, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1327 Views
- 2 سال ago