کھیل

پاکستان سپر لیگ 2023، پہلا میچ 13 فروری اور فائنل 19 مارچ کو لاہور میں ہوگا

پاکستان سپر لیگ 2023، پہلا میچ 13 فروری اور فائنل 19 مارچ کو لاہور میں ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2023 کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت ایونٹ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 9 فروری سے ہوگا۔ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ 13 فروری کو ملتان جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 8 فروری سے شروع ہوجائے گا جبکہ 9، 10، 11 اور 12 فروری کو پریکٹس سیشنز ہوں گے۔ 13 فروری کو پہلا میچ ملتان، دوسرا 14 فروری کو کراچی میں ہوگا، بدھ 15 فروری کو ملتان، 16 فروری کو کراچی، 17 فروری کو پھر ملتان، 18 فروری کو پھر کراچی اور 19 فروری کو کراچی اور ملتان میں میچ ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق 20 اور 21 فروری کو کراچی، 22 فروری کو ملتان جبکہ 23 اور 24 فروری کو پی ایس ایل کے گیارہویں اور بارہویں میچ کراچی میں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے