پاکستان

ٹی ٹی پی یا کسی اور دہشتگرد تنظیم سے مذاکرات نہیں ہونگے رانا ثناء

ٹی ٹی پی یا کسی اور دہشتگرد تنظیم سے مذاکرات نہیں ہونگے رانا ثناء

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی یا کسی اور دہشت گرد تنظیم سے مذاکرات نہیں ہونگے۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ دہشت گرد افغانستان سے آتے ہیں، کارروائی کر کے چلے جاتے ہیں، پاکستان نے افغان حکومت کے سامنے ثبوت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا نے کہا کہ افغانستان نے وعدہ کیا تھا کہ اس کی سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، افغان حکومت کو کہا جائے گا کہ وہ وعدہ نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ ٹی ٹی پی یا کسی اور دہشت گرد تنظیم سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے