سردیوں میں اکثر لوگوں کو صبح اٹھنے کے بعد جسم میں درد محسوس ہوتا ہے لیکن اس کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آتی مگر اب ماہرین نے نا صرف اس کی وجہ بلکہ درد سے بچنے کا طریقہ بھی بتادیا ہے۔ سردیوں کا آغاز ہوتے ہی جب انتہائی سرد ہوائیں چلنے لگتی ہیں تو درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے انسان کو اپنے جسم میں سستی محسوس ہوتی ہے۔ موسم کی اس تبدیلی کے دوران جو لوگ گٹھیا کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں انہیں اپنے جوڑوں میں درد کا سامنا بھی ہوسکتا ہے جوکہ اکثر کام نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ دہلی سے تعلق رکھنے والیایک نیورولوجسٹ ڈاکٹر کدم ناگپال کا کہنا ہے کہ جب سردی بڑھتی ہے تو ہم ورزش نہیں کرتے،