تجارت

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی معمولی پیشقدمی

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی معمولی پیشقدمی

کراچی: حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط تسلیم کرنے میں تاخیر سے قرض پروگرام کی عدم بحالی کے باعث 4 جنوری (بروزبدھ) کو بھی ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔ کاروباری دورانیے کے دوران طلب بڑھنے کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 28 پیسے کے اضافے سے 227.21 روپے کی سطح پر بھی آگئی تاہم اختتامی لمحات میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف ایک پیسے کے اضافے سے 226.94روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 236روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے