آسٹن، ٹیکساس: برقی کار ساز کمپنی ٹیسلا کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کمپنی نے ریکارڈ 13 لاکھ فروخت کیں لیکن ریکارڈ فروخت کے باوجود کمپنی کے مالک ایلون مسک کی جانب سے طے کیا گیا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2022 میں 2021 کی نسبت 3 لاکھ 64 ہزار زیادہ گاڑیاں فروخت ہوئی لیکن کمپنی کے 50 فی صد نمو کے ہدف کو حاصل نہیں کیا جسکا۔ 2021 کی نسبت 2022 میں فروخت میں 40 فی صد جبکہ پیداوار میں 47 فی صد اضافہ ہوا۔ کمپنی کی جانب سے رکھا گیا 14 لاکھ گاڑیوں کی فروخت کا ہدف ماڈل وائی اور ماڈل 3(جو کمپنی کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ماڈل ہیں) پر 7 ہزار 500 ڈالرز کی بچت کے باوجود پورا نہیں کیا جاسکا۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
گزشتہ برس ٹیسلا گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت
- by web desk
- جنوری 5, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1509 Views
- 3 سال ago