سا ئنس و ٹیکنالوجی

خلائی گزرگاہ وارم ہول سے زمین پر پیغام بھیجنا ممکن ہے

خلائی گزرگاہ وارم ہول سے زمین پر پیغام بھیجنا ممکن ہے

میساچوسٹس: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی خلا میں موجود وارم ہول میں گرجائے تو اس کا واپس آنا تو ممکن نہیں لیکن اس کے پاس اتنا وقت ضرور ہوگا کہ دنیا میں واپس پیغام بھیج سکے۔ وارم ہول ایک فرضی شے ہے جس کے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ہمیں کائنات کے دور دراز حصوں تک یا دوسری کائناتوں میں پہنچانے میں ایک راہ داری فراہم کرسکتا ہے۔ لیکن ابھی تک کسی قسم کا کوئی وارم ہول سائنس دانوں کے مشاہدے میں نہیں آیا ہے۔ طبعیات دانوں کے مطابق زیر مطالعہ رہنے والی وارم ہولز کی سب سے عام قسم میں اگر کوئی مادہ داخل ہو تو وہ انتہائی غیر مستحکم ہوتے ہوئے منہدم ہو جائے گا۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں ہے کہ انہدام کا یہ عمل کتنی تیزی سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے