کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ منشا پاشا نے اداکاروں کی شادیاں ناکام ہونے کی وجہ بتا دی۔ حال ہی میں اداکارہ منشا پاشا ایک یوٹیوب شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف سماجی مسائل سمیت اداکاروں کی علیحدگی اور شادی کی ناکامی کی وجوہات بھی بیان کیں۔ منشا پاشا کا کہنا تھا کہ اداکار غیر مستحکم ہوتے ہیں اور ہمارا کام ہماری دماغی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے کیونکہ ہم مسلسل کیمرے کے سامنے تاثرات اور جذبات سے کھیل رہے ہوتے ہیں اور لوگ ڈرامے میں ادا کئے گئے کردار سے ہی ہمارے بارے میں رائے قائم کرلیتے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
منشا پاشا نے اداکاروں کی شادیاں ناکام ہونے کی وجہ بتا دی
- by web desk
- جنوری 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1138 Views
- 2 سال ago