کراچی: کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑی 35 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے کراچی ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان صفر پر کھلاڑیوں کے آٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق اور شان مسعود 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرسکے اور 12 کے انفرادی اسکور پر امام بھی سودھی کا شکار ہوگئے۔ شان مسعود 21 اور کپتان بابراعظم 2 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کی۔ پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی 2 وکٹیں صفر پر گرگئیں۔ ٹم ساتھی نے عبداللہ شفیق کو اور اِش سودھی نے میر حمزہ کو آٹ کیا۔