فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور معاشی مشکلات آئی ایم ایف کی وجہ سے ہیں جس نے بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمت بڑھانے اور سبسڈیز واپس لینے کے مطالبے کر رکھے ہیں۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے جس میں سب سے زیادہ عمل دخل آئی ایم ایف کا ہے، آئی ایم ایف نے بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے اور عوام کو دی گئی سبسڈیز واپس لینے کے مطالبے کیے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے اور مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہم ایسے فیصلے کررہے ہیں کہ لوگوں پر کم سے کم بوجھ پڑے۔