سا ئنس و ٹیکنالوجی

ایمیزون جنگلات کی تباہی ہمالیہ اور انٹارکٹک برف کو پگھلا سکتی ہے

ایمیزون جنگلات کی تباہی ہمالیہ اور انٹارکٹک برف کو پگھلا سکتی ہے

بیجنگ: ایمیزون جنگلات کے متعلق نادیدہ عالمی اثرات اس وقت سامنے آئے ہیں جب ماہرین نے کہا ہے کہ ان جنگلات کی تباہی سے بہت دور واقع مستقل برفانی ذخائر مثلا ہمالیہ اور انٹارکٹک کی برف میں بھی کمی ہوسکتی ہے۔ اس کی سادہ وجہ یہ ہے کہ درجہ حرارت اور نمی میں کمی سے دوردراز سطح مرتفع تبت اور اور انٹارکٹیکا کی برف پر منفی اثرات ہوسکتے ہیں۔ اگرچہ تبت اور ہمالیہ، ایمیزون سے 15000 کلومیٹر دور ہے لیکن چینی ماہرین نے ان دونوں کے باہمی اثرات کا جائزہ لیا ہے۔ بیجنگ نارمل یونیورسٹی سے وابستہ سینی یانگ اور ان کیساتھیوں نے 1979 سے 2019 کیدرمیان آب و ہوا میں تبدیلی کیاثرات کیان دونوں مقامات کا جائزہ لیا ہے۔ ان رابطوں کو ٹیلی کنیکشن (دور سے روابط) کا نام دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے