دنیا

روس کا راکٹ حملے میں 600 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

روس کا راکٹ حملے میں 600 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

ماسکو: روس نے دعوی کیا ہے کہ ایک جوابی کارروائی میں یوکرینی فوج کی دو عمارتوں پر راکٹ حملہ کیا جس میں ان کے 600 سے زیادہ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین فوج کی جانب سے ڈونیسک میں ہمارے فوجی بنکرز پر حملے میں 89 اہلکاروں کی ہلاکت کا جواب دینے کے لیے یوکرین پر انتقامی کارروائی کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ راکٹ حملہ یوکرینی فوج کی دو عمارتوں پر کیا گیا جس میں ان کے 600 اہلکار مارے گئے۔ یہ حملہ انتہائی قابل اعتماد انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے۔ روس کی وزارت دفاع نے یہ دعوی بھی کیا جن عمارتوں کو نشانہ بنایا ان میں مجموعی طور پر 1400 یوکرینی فوجی مقیم تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے