پاکستان

پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی نہ ہی ملک میں انتخابات کا کوئی امکان ہے چوہدری شجاعت

پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی نہ ہی ملک میں انتخابات کا کوئی امکان ہے چوہدری شجاعت

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی اور نہ ہی ملک میں الیکشن کے کوئی امکانات ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین سے جمیعت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بلوچستان میں عوام کو درپیش مشکلات خصوصا آٹے کی قلت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملک کی بہتری کیلئے ملک کی معاشی سیاسی معاملات پر گفتگو سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی، فی الحال ملکی الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے، صوبائی حکومتوں کا فرض ہے کہ عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیا کو مہنگا ہونے پر ایکشن لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے