پاکستان

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور: گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ عمران خان فائرنگ کیس کی عدلت میں سماعت ہوئی، ملزم نوید بشیر کی طرف سے میاں داد ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا جبکہ ایف آئی آر کے تمام زخمیوں کے پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے عمران خان، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت تمام زخمیوں کے موبائل فونز فرانزک کے لیے قبضے میں لینے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا۔ دوران دلائل میاں داد ایڈووکیٹ نے مقف اپنایا کہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا جا سکتا ہے تو تمام زخمیوں گواہوں کا کیوں نہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے