کھیل

بولنگ کوچ کیلیے عمر گل مضبوط امیدوار

بولنگ کوچ کیلیے عمر گل مضبوط امیدوار

لاہور: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کیلیے عمر گل مضبوط امیدوار بن گئے۔ سابق پیسر کا افغانستان کے ساتھ کنٹریکٹ حال ہی میں ختم ہوا ہے، وہ پاکستان ٹیم کیلیے کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کرتے رہے ہیں۔ دوسری جانب ہیڈ کوچ کیلیے مکی آرتھر سے رابطے کی تصدیق پہلے ہی ہوچکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انھوں نے حتمی فیصلے کیلئے پی سی بی سے وقت مانگ لیا ہے۔ مکی آرتھر کا انگلش کانٹی ڈربی شائر کے ساتھ 3 سال کا معاہدہ ہے، وہ معاملات طے کرنے کے بعد پی سی بی کو جواب دیں گے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا معاہدہ 9 فروری کو ختم ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے