پاکستان دنیا

اقوام متحدہ کے سربراہ کا پاکستان کی تعمیر نو کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سربراہ کا پاکستان کی تعمیر نو کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیوگوتیرس نے پاکستان کی تعمیر نو کے لیے بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کا مطالبہ کردیا۔ انتونیو گوتیرس نے جنیوا کانفرنس میں کہا کہ پاکستان موسمیاتی تباہی اور عالمی مالیاتی نظام کے دیوالیہ پن کا ایک ساتھ شکار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران پاکستان کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں کوئی شک نہیں، پاکستان جیسے ترقی پذیرممالک کے لیے قرضوں سے نجات اور مالی امداد تک رسائی کے لیے تخلیقی طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کاربن کے بڑھتے ہوئے اخراج کے رجحان کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انتونیو گوتیرس نے ترقی یافتہ ممالک سے پاکستان کی مزید مالی امداد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے