نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلیے 256 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (نیشنل اسٹیڈیم) کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بناسکی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں قومی ٹیم کو کامیابی دلوائی جب ڈیون کونوے بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوئے۔ اس کے بعد دوسری وکٹ پر کین ولیمسن اور فن ایلن نے 36 رنز جوڑے، لیکن یہاں قومی ٹیم کو محمد وسیم نے کامیابی دلوائی جب انہوں نے 29 رنز بنانے والے فن ایلن کو آٹ کیا۔


