پاکستان

وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ آج سماعت کرے گا

وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ آج سماعت کرے گا

لاہور: وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام کو کیا گیا چیلنج آج لاہور ہائیکورٹ زیر سماعت آئے گا۔ لاہور ہائی کورٹ میں وزیر اعلی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف عدالت کا پانچ رکنی فل بنچ آج سماعت کرے گا، فل بنچ جسٹس عبدالعزیز شیخ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے پانچ رکنی بنچ تشکیل دیا تھا۔ پرویز الہی کی جانب بیرسٹر علی ظفر جب کہ وفاقی حکومت کی جانب نصر احمد اور گورنر پنجاب کی جانب سے خالد اسحاق دلائل دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے